PDM Meeting, PPP, Pakistan Politics, Marryam Nawaz, Nawaz Sharif, Bilawal Bhutto, Latest News, Imran Khan, Asif Zardari
12 May 2021 (21:42) 2021-05-12

جہانیاں :اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ عید کے بعد اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ الیکشن میں غیر سیاسی مداخلت بند ہونی چاہیے، ملک میں صاف و شفاف الیکشن پی ڈی ایم کا بنیادی نکتہ تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اجلاس عید کے بعد ہوگا، جس میں اہم فیصلے ہوں گے، پیپلز پارٹی اور اے این پی کے معاملہ پر بھی غور ہوگا۔

ن لیگی رہنما نے کہاکہ اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں حکومت کیخلاف موثر حکمت عملی تیار کی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف تمام کیسوں سے سْرخرو ہوں گے۔


ای پیپر