OIC, international community, safety, Palestinians, Israel
12 May 2021 (14:54) 2021-05-12

غزہ: اسلامی تعاون تنظیم نے عالمی برادری سے فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں بین الاقوامی برادری سے فلسطینیوں کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ، اجلاس میں رمضان میں فلسطینیوں پر حملوں کو انسانی حقوق کے قوانین اور انسانیت کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ۔

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ امریکا ، برطانیہ ، ترکی ، پاکستان ، اسپین ، اردن اور جنوبی افریقا میں صیہونی اسرائیلی ریاست کی فلسطینیوں پر بربریت کے خلاف مظاہرے نکالے گئے ۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی وزارت خارجہ کی عمارت کے باہر اور نیویارک میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر ہزاروں افراد کا احتجاج ہوا جس میں مظاہرین نے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور امریکی حکومت سے اسرائیل کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔

نیویارک میں انتہا پسند اسرائیلی شہریوں کی چھیڑچھاڑ نے پُرامن مظاہرے کو جھگڑے میں بدل دیا ، سیکورٹی اہلکاروں نے بمشکل صورت حال کو کنٹرول کیا ۔

اردن میں بھی لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا ۔ اس کے علاوہ لندن ، سپین ، ترکی اور جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں بھی اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔


ای پیپر