PML-N leader, Rana Mashhood, corona report, negative, NCOC, Pakistan
12 May 2021 (13:15) 2021-05-12

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد خان کی کورونا رپورٹ نیگیٹو آگئی ہے ، لیگی رہنما نے کورونا پازیٹیو آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا ۔

گذشتہ روز رانا مشہود کا دوبارہ ٹیسٹ کرایا گیا جو نیگیٹو آیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی ، حلقہ کے عوام اور دوست احباب کے مشکور ہیں جنہوں نے اُن کیلئے دعائیں کیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 104 افراد جان سے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 19 ہزار 210 ہو گئی ۔ 24 گھنٹے میں 2 ہزار 869 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 38 ہزار 616 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.42 فیصد رہی ، ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 67 ہزار 426 ہوگئی ہے ۔


ای پیپر