عید کب ہو گی ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
12 May 2020 (23:06) 2020-05-12

کراچی: عید کب ہو گی محکمہ موسمیات نے شہریوں کوبڑی خوشخبری سنادی ،محکمہ موسمیات نے شوال کا چاند 23مئی کو نظر نہ آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر 25 مئی پیرکو ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ کو نظر آنے کا امکان نہیں ، نئے چاند کی پیدائش 22 مئی28رمضان کو ہوگی ، پاکستان میں رات 10بجکر 39منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر25مئی پیرکوہونیکاامکان ہے، فیصلہ23مئی کوہونے والے رویت ہلال کمیٹی کیاجلاس میں ہوگا۔

یاد رہے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی باروزارت سائنس کورویت ہلال کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا


ای پیپر