سپیکر قومی اسمبلی نے کورونا وائرس کوشکست دیدی
12 May 2020 (22:59) 2020-05-12

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دوہفتے کی جنگ کے بعد کورونا وائرس کوشکست دیدی ، حتمی ٹیسٹ رپورٹ بھی نیگیٹو آگئی ، کامیاب علاج کے بعد ہسپتا ل سے گھر منتقل ہوگئے اور قوم سے جلد صحتیابی کی اپیل کردی ۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کئی دنوں سے کورونا وائرس کے مرض میں مبتلاہیں تاہم تقریبا ً ایک ہفتہ قبل حالت بگڑنے پر انہیں اسلام آباد کے ایک بڑے نجی ہسپتال کے ایگزیکٹیو وارڈ میں منتقل کیاگیا جہاں ایک ہفتہ تک ان کا علاج جاری رہا۔منگل کو حالت سنبھلنے پر ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے ن کو آرام کرنے کا مشورہ دیا ۔

تاہم ذرائع کے مطابق ا ن کے خاندان کے بعض افراد ابھی بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ، ادھر سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ میں اللہ پاک کے فضل و کرم اور خصوصی دعاوں سے میں ہسپتال سے گھر منتقل ہو چکا ہوں۔ پوری قوم کی نیک تمناﺅں پر شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انشااللہ جلد مکمل صحت یاب ہو جاﺅں گا۔

ادھر سپیکرقومی اسمبلی کے ترجمان چوہدری محمدرضوان نے بھی تصدیق کردی اور کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ہسپتال سے اسپیکر ہاوس منتقل کر دیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ترجمان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔طبیعت ناساز ہونے کے بعد بہتر طبی سہولیات اور دیکھ بھال کے لیے ہسپتال میں تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طبیعت سنبھلنے پر ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں داخل تھے،طبیعت میں بہتری آنے کے بعد سپیکر دوبارہ سرکاری امور کی انجام دہی شروع کر دیں گے۔ دوسری جانب ان کے قریبی ذرئع نے بتایا کہ کورونا وائرس کے مرض سے دوہفتے تک لڑنے کے بعد ا ن کے حتمی ٹیسٹ کے لئے سیمپلز لئے گئے ۔جن کے نتائج آنے پر حتمی ٹیسٹ رپورٹ بھی نیگیٹو آئی ہے ۔


ای پیپر