اسد قیصر کورونا سے صحت مند ہوگئے
12 May 2020 (22:02) 2020-05-12

اسلام آباد: کورونا وائرس کاشکار سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر تقریباً ایک ہفتہ اسلام آباد کے بڑے نجی ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوگئے، حالت بہتر ہونے پر ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کئی دنوں سے کورونا وائرس کے مرض میں مبتلاہیں تاہم تقریبا ً ایک ہفتہ قبل حالت بگڑنے پر انہیں اسلام آباد کے ایک بڑے نجی ہسپتال کے ایگزیکٹیو وارڈ میں منتقل کیاگیا جہاں ایک ہفتہ تک ان کا علاج جاری رہا۔منگل کو حالت سنبھلنے پر ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے ن کو آرام کرنے کا مشورہ دیا۔ تاہم ذرائع کے مطابق ا ن کے خاندان کے بعض افراد ابھی بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اسدقیصر نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ میں اللہ پاک کے فضل و کرم اور خصوصی دعاوں سے میں ہسپتال سے گھر منتقل ہو چکا ہوں۔ پوری قوم کی نیک تمناں پر شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انشااللہ جلد مکمل صحت یاب ہو جاؤں گا۔


ای پیپر