بین الاقوامی تنازعات شدید تر ہو نے کا خطرہ
12 May 2020 (18:34) 2020-05-12

اسٹاک ہوم:سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں امن پر تحقیق کرنے والے بین الاقوامی ادارے سِپری کے ڈائریکٹر ڈین اسمتھ نے تنبیہ کی ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث کئی بین الاقوامی تنازعت کے شدید تر ہو جانے کا خطرہ ہے۔

انہوں نے جرمنی کے فنکے میڈیا گروپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وبا کے نتیجے میں خاص طور پر شام اور عراق میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ اسمتھ کے مطابق عراق میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ یا داعش کی مضبوطی کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمن اور افغانستان کے علاوہ قرنِ افریقہ کے علاقے میں بھی تنازعات میں شدت آ سکتی ہے۔


ای پیپر