پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن نے اسکول کھولنے کا مطالبہ کر دیا
12 May 2020 (15:49) 2020-05-12

لاہور: بازار کھل گئے لیکن اسکول نہ کھل سکے۔ پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن نے اسکول کھولنے کا مطالبہ کر دیا، پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بازار کھل سکتے ہیں تو اسکول کیوں نہیں۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں، ایک ماہ سے زائد گھروں میں بند لوگ، بازاروں میں امڈ آئے۔ کوئی خاتون بچے کا ہاتھ پکڑے، بازاروں میں خریداری کرتی پھر رہی ہے۔ تو کوئی موٹر سائیکل پر بچوں کو بٹھائے، شاپنگ کے لیے بازار پہنچ گیا۔ احتیاطی تدابیر سے متعلق ایس او پیز بھلا دیئے گئے۔


ای پیپر