file photo

سندھ میں سیاسی طور پر اپنا لوہا منوائیں گے: شاہ محمود قریشی
12 May 2020 (15:31) 2020-05-12

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ صوبائی تعصب کی بو آرہی ہے، اب سندھ کارڈ نہیں صرف پاکستان کارڈ چلے گا۔ لاک ڈاؤن نرم کیا تو اس پر بھی طعنہ زنی کی گئی، لاک ڈاؤن برقرار رکھتے تو لوگ غربت سے مر جاتے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیاسی نقطہ چینی سنیں گے، کام کی بات پلے باندھیں گے، پیپلزپارٹی مت گھبرائے ہم ساتھ دیں گے، ہمیں مل کر کورونا اور بھوک سے عوام کی جان بچانی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے باعث مستحکم معیشتوں کے بھی ہاتھ پاؤں پھول چکے ہیں۔ کنفیوژن کوئی نہیں صورتحال واضح ہے پالیسی مرتب کی جاچکی ہے، یہ قومی ایمرجنسی ہے اس کیلئے پوری فیڈریشن کو مل کر کام کرنا ہے۔ تاثر دیا جا رہا ہے اس وبا کا حل لاک ڈاؤن ہے جو کہ بالکل ٹھیک فیصلہ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے ہوا میں فیصلے نہیں کئے، ڈھائی ماہ کے ڈیٹا کو دیکھ کر فیصلہ کیا ہے۔ جو پالیسیاں بنائی گئی ہیں ان میں صوبوں کی مشاورت شامل ہے۔ اپوزیشن کی تشنگی دور کرنا ہمارا فرض ہے وہ ضرور کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی پہلے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرلے پھر بات کرے گے۔ سندھ میں سیاسی طور پر اپنا لوہا منوائیں گے، تیاری کر لو آ رہے ہیں۔ جمہوریت کا درس دینے والوں کا آج حوصلہ دیکھ لیں۔


ای پیپر