file photo

کورونا وائرس، دنیا میں مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ ستاسی ہزار سے زائد
12 May 2020 (12:32) 2020-05-12

نیویارک: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ ستاسی ہزار سے زائد ہوگئی ہے، متاثرہ افراد بیالیس لاکھ پچپن ہزار سے زائد ہیں جبکہ اب تک پندرہ لاکھ ستائیس ہزار سے زائد مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

امریکا میں اکیاسی ہزار سات سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ تیرہ لاکھ پچاسی ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ برطانیہ میں اموات بتیس ہزار سے زائد جبکہ متاثرین دو لاکھ تئیس ہزار ہیں۔ اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد تیس ہزار سات سو انتالیس اور دو لاکھ انیس ہزار افراد متاثر ہیں۔ فرانس میں اموات چھبیس ہزار چھ سو تنتالیس اور متاثرین ایک لاکھ ستتر ہزار سے زائد ہے۔ روس میں کورونا سے اموات دو ہزار نو جبکہ متاثرین کی تعداد دو لاکھ اکیس ہزار سے زائد ہے۔


ای پیپر