file photo

جنرل باجوہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، اندرونی کہانی سامنے آگئی
12 May 2020 (11:13) 2020-05-12

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ، پاک ایران بارڈر پر دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 6 اہلکاروں کی شہادت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان نے پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ پاکستان عدم مداخلت کی پالیسی پر گامزن ہے، جبکہ برابری کی بنیاد پر خطے میں امن واستحکام کے قیام کا خواہاں ہے۔ سرحد پر چوکیوں کو مزید فعال بنانا ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فوجی سربراہوں نے سیکیورٹی اقدامات بڑھانے پر اتفاق بھی کیا، ٹیلی فونک رابطے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے کورونا وائرس کی صورتحال پر بات چیت بھی کی۔


ای پیپر