فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس مزید 39 جانیں لے گیا
12 May 2020 (11:00) 2020-05-12

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس مزید 39 جانیں لے گیا، مہلک وائرس سے اموات کی تعداد 706 ہوگئی۔

24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 140 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، متاثرہ کیسز کی مجموعی تعداد 32 ہزار 81 ہوگئی۔ سندھ میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار 17 ہوگئی۔

پنجاب میں 11 ہزار 869، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 875، بلوچستان میں 2 ہزار 61، گلگت بلتستان میں 457، اسلام آباد میں 716 جبکہ آزاد کشمیر میں 86 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اب تک 8 ہزار 515 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔


ای پیپر