file photo

محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی
12 May 2020 (10:55) 2020-05-12

لاہور سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش، کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، منڈی بہاءالدین، پھالیہ، دریا خان، داؤد خیل اور صوابی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل جم کر برسے۔ مظفرگڑھ میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ گزشتہ روز دادو میں پارہ 46 اور سبی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر