فوٹو بشکریہ فیس بک

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، وزیراعظم نے ضروری احکامات جاری کر دیئے
12 May 2019 (15:09) 2019-05-12

اسلام آباد: ایران پر عالمی پابندیاں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ذمہ داریاں پوری کرنے میں رکاوٹ ہیں، عالمی اداروں سے منصوبے پر واضح پوزیشن لی جائے، وزیر اعظم نے آئی پی گیس منصوبے پر ضروری احکامات جاری کر دیئے۔

ایران کے نوٹس پر غور کیلئے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے آئی پی گیس منصوبے کی تکمیل کیلئے ایران کے ساتھ ملکر مفاہمتی راستہ اختیار کرنے پر زور دیا۔ اقوام متحدہ، امریکہ، یورپین کونسل سمیت دیگر فورمز کو قانونی یادداشت بھیجنے کی ہدایت کی۔

ایران نے 28 فروری 2019 کو گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کیلئے نوٹس بھجوایا جس میں کہا گیا کہ پاکستان پائپ لائن مکمل نہیں کرتا تو عالمی عدالت انصاف جائیں گے۔


ای پیپر