فوٹو بشکریہ فیس بک

آرمی چیف کا مدرز ڈے پر خصوصی پیغام
12 May 2019 (14:49) 2019-05-12

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مدرز ڈے پر خصوصی پیغام ، شہدا کی ماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف نے مدرز ڈے کے موقع پر شہدا کی ماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک وطن پر بیٹے قربان کرنے کا حوصلہ رکھنے والی مائیں موجود ہیں، اس ملک کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھی ماؤں کے نام پیغام جاری۔ میجر جنرل آصف غفور نے لکھا کہ ماں پیار، خیال، حفاظت اور بے لوث ہونے جیسے لافانی احساسات کا نام ہے۔

ماں کے عالمی دن پر مریم نواز، وزیر اعلی پنجاب سمیت دیگر شخصیات نے بھی ماؤں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مریم نواز نے اپنی والدہ کلثوم نواز کیساتھ تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور لکھا کہ بھلا ماں کا بھی کوئی دن ہوتا ہے، ماں کے بغیر تو کوئی دن، دن نہیں ہوتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ماں جیسی عظیم ہستی کو اللہ تعالیٰ کی انمول نعمت قرار دیا۔ انہوں نے کہا ماں جیسا عظیم اور مقدس رشتہ کسی دن کا محتاج نہیں، اسکی دعاؤں سے ہر تکلیف راحت میں بدل جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر معروف شخصیات نے اپنی ماؤں کی تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کیں ہیں۔ جس میں ماں کی انمول خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔


ای پیپر