Photo Travel Guide of Pakistan

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
12 May 2019 (12:49) 2019-05-12

لاہور: ماہ صیام میں ملک کے مختلف علاقوں میں کالی گھٹاؤں نے ڈیرے ڈال لئے، کہیں رم جھم، تو کہیں تیز بارش کا امکان۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

روزہ داروں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کے باعث دن کے درجہ حرارت میں 03 سے 05 ڈگری کمی کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور لاہور میں مطلع جزوی ابر آلود، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں چند مقامات پر آندھی کے ساتھ بارش ہو گی۔

خیبر پختونخوا میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان اور ہزارہ میں مزید بارش کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیشگوئی ۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں بھی بارش کی نوید سنا دی، کوئٹہ ژوب اور قلات ڈویژن میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے متعدد شہروں میں موسم شدید گرم، کراچی میں زیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔


ای پیپر