فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

انگلینڈ نے پاکستان کو 12 رنز سے شکست دیدی
12 May 2019 (10:08) 2019-05-12

سائوتھمپٹن: انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 12 رنز سے شکست دیدی، جارحانہ سنچری سکور کرنے پر بٹلر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 374 رنز بنائے۔ اوپننگ بلے باز جیسن روئے نے 98 گیندوں پر 87 سکور کیے جس میں تین چھکے اور چار چوکے شامل تھے ، بریسٹو نے 45 گینوں پر 51 رنز کی اننگ کھیلی جس میں چھ چوکے شامل تھے۔

جوئے روٹ نے 54 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 40 سکور کیے، مورگن نے 48 گیندوں پر 71 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی جس میں ایک چھکا اور چھ چوکے شامل تھے۔

بٹلر سب بلے بازوں میں نمایاں رہے، انہوں نے صرف 55 گیندوں پر 110 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جس میں 9 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

مطلوبہ ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 361 رنز بنا سکی، فخر زمان نے 106 گیندوں پر 138 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جس میں چار چھکے اور بارہ چوکے شامل تھے۔

بابر اعظم اور آصف علی نے شاندار نصف سنچریاں سکور کیں، سرفراز احمد نے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، اوپننگ بلے باز امام الحق نے 35 سکور کیے۔


ای پیپر