دنیا بھر میں کل ’’مدرز ڈے ‘‘ بھرپور انداز سے منایا جائیگا
12 مئی 2018 (20:10)

لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 13مئی اتوار کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت واہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کیلئے محبت کے جذبات کو فروغ دیناہے۔


تفصیلات کے مطابق ماں کے عالمی دن کی ابتدا 8مئی1914ء میں اس وقت کے امریکی صدر ووڈ ولسن کے حکم پر ہوئی جنہیں اپنی ماں سے بہت زیادہ محبت تھی اس وقت سے ماں کا یہ عالمی دن ہر برس ماہ مئی کے دوسرے اتوار کو دنیا بھر میں پورے اہتمام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔پاکستان بھر میں بھی ماں کی عظمت کے اعتراف میں یہ عالمی دن منایا جاتا ہے اس دن کی مناسبت سے لوگ اپنی مائوںکو خصوصی تحائف،گلدستے اور پھول پیش کریں گے جبکہ جن کی مائیں ان سے بچھڑ چکی ہیں وہ ان کی قبروں پر جاکر آنسوئوں کا نذرانہ پیش کریں گے۔


ملک بھر میں سیمینارز اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین ماں کی شان اور عظمت کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالیں گے سرکاری نجی ٹی وی چینلز سے بھی ماں کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔


ای پیپر