Photo Credit Yahoo

ایک لمبی خاموشی کے بعد میشا شفیع کا مو قف سامنے آگیا
12 مئی 2018 (18:05)

لاہور:اداکارہ میشاشفیع نے گلوکار علی ظفرکے لیگل نوٹس کاجواب دےدیا۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام الزامات درست اورحقائق پرمبنی ہیں۔کسی صورت الزام واپس نہیں لوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ اور گلوکارہ میشاشفیع کا علی ظفرکے لیگل نوٹس کاجواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ میرے بیان کے بعدمتعددخواتین نے بھی علی ظفرپران الزامات کودہرایا۔

علی ظفرنے کام کے دوران ایک نہیں متعدد بار ہراساں کیا، تمام الزامات درست اورحقائق پرمبنی ہیں۔کسی صورت الزام واپس نہیں لوں گی۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر لیگل نوٹس واپس نہ لیاتوسول،فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کروں گی۔،میشاشفیع کاعلی ظفرکے لیگل نوٹس کاجواب 4صفحات پرمشتمل ہے۔


ای پیپر