پاکستان اور امریکہ حالات بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں : اعزاز چوہدری
12 مئی 2018 (17:53) 2018-05-12

واشنگٹن : امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے کسی بھی شکایت یا مسئلہ کے حل کے لیے میکنزم بنایا ہے جس کا مقصد ہاٹ لائن کی طرح 24 گھنٹے رابطے قائم رکھنا ہے ۔ پاکستان اور امریکہ دونوں حکومتوں کی پوری کوشش ہے کہ سفارتکاروں پر پابندوں کا مسئلہ کو حل کیاجائے ۔

ایک انٹرویومیں اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے جو میکنزم بنایا ہے وہ بڑا اچھا قدم ہے ۔ میکنزم کا مطلب یہ ہے کہ وہ 24 گھنٹے کام کرتا ہے جس میں کہیں پر بھی کوئی بھی واقعہ کسی بھی صورت میں کسی کو بھی پیش آتا ہے تو وہ اس کو بتا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈی جی امریکا اور سفارت خانہ سے ایک قونصلر اس کے ممبر ہیں اس کا مقصد یہ ہے کہ وہ ہاٹ لائن کی طرح رکھیں تاکہ جو بھی واقعہ ہو اس کی فوری خبر پہنچائی جائے پتہ کیا جائے کیا ہوا کسی بھی واقعہ یاشکایت کوحل کرنے کے لیے یہ میکنزم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آپس میں رابطہ رکھنے سے ہی مسئلہ حل ہو گا ۔ دونوں حکومتوں کی پوری کوشش ہے کہ اس معاملہ کو حل کیا جائے اور ہ میں امید رکھنی چاہیے کہ تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں ۔ پاکستان میں سفارتکار بہت خوش رہتے ہیں ان کو جتنی سپیس ملتی ہے شاید ہی کسی کو کسی اور ملک میں ملی ہو ۔ ہم تو ان کو سر آنکھوں پر بھی بٹھاتے رہے ہیں ایسی بات نہیں ۔


ای پیپر