عوام غلط فیصلے کو ووٹ کی طاقت سے بدل دیتے ہیں : مشاہد حسین
12 مئی 2018 (17:07) 2018-05-12

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہدحسین سید نے کہا ہے کہ عوام غلط فیصلے کوووٹ کی طاقت سے بدل دیتے ہیں ، ملائیشیامیں مہاتیرمحمدکادوبارہ اقتدارمیں آناہمارے لیے سبق ہے،کوریامیں امن قائم ہوسکتاہے توکشمیرمیں کیوں نہیں۔


اسلام آباد میںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہدحسین سید نے کہا کہ عوام غلط فیصلے کوووٹ کی طاقت سے بدل دیتے ہیں ،ہم بھی آیندہ الیکشن میں یہی امیدکررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ناانصافی کیخلاف عوام سے رجوع کریں توعوام ساتھ دیتے ہیں ، ناانصافی ہوئی ہوتولوگ آپ کیساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں ، ساکھ بہترہو، عوام کی خدمت کریں توعوام یادرکھتے ہیں ۔


مشاہدحسین سید نے کہا ملائیشیامیں مہاتیرمحمدکادوبارہ اقتدارمیں آناہمارے لیے سبق ہے،کوریامیں امن قائم ہوسکتاہے توکشمیرمیں کیوں نہیں۔


ای پیپر