Photo Credit INP

 ریمنڈ ڈیوس کے بعد کرنل جوزف سے متعلق اہم خبر ،تیاریاں مکمل
12 مئی 2018 (16:25) 2018-05-12

اسلام آباد: پاکستان میں ہے ایسا کیوں ؟پاکستان کا وزیر اعظم بھی اگر امریکہ جانا چاہے تو امریکی قوانین کو سامنے رکھتے ہوئے الف تلاشی دینا پڑتی ہے ۔لیکن دوسری طرف اگر ایک امریکی پاکستان میں پاکستانی شہری کو کچل بھی دے تو بین الاقوامی قانون خون کا بدلہ بھی معاف کروا دیتا ہے اور امریکی شہری ہمیشہ کی طرح آزاد ہو جا تا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے نشے کی حالت میں گاڑی سے نوجوان کو کچل کر ہلاک کرنے والے امریکی سفارت کار کرنل جوزف کو واپس بھیجنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

امریکی خصوصی طیارہ امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو لینے اسلام آباد پہنچ گیا، عملے نے کلیرنس کے لیے کرنل جوزف کا پاسپورٹ ایف آئی اے کے حوالے کر دیا، تاحال روانگی کی اجازت نہ ملی۔


ایف آئی اے حکام نے امریکی سفارت خانے میں تعینات ملٹری اتاشی کرنل جوزف کی امیگریشن کلیئرنس کے لیے وزارت خارجہ کا اجازت نامہ مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنل جوزف کو آج شام تک امریکہ بھیجنے کا امکان ہے، امریکی ملٹری اتاشی کو امریکی طیارے سی 130 سے براستہ قطر بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کرنل جوزف نے اسلام آبا میں گاڑی سے موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو کچل دیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔ نوجوان کے باپ نے انصاف کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت عالیہ نے وزارت داخلہ کو کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔


ای پیپر