اداکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے قانونی نوٹس کا جواب دیدیا
12 مئی 2018 (16:00) 2018-05-12

لاہور: اداکارہ میشاشفیع نے گلوکار علی ظفرکے لیگل نوٹس کاجواب دیدیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام الزامات درست اورحقائق پرمبنی ہیں۔کسی صورت الزام واپس نہیں لوں گی۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ اور گلوکارہ میشاشفیع کا علی ظفرکے لیگل نوٹس کاجواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ میرے بیان کے بعدمتعددخواتین نے بھی علی ظفرپران الزامات کودہرایا۔ علی ظفرنے کام کے دوران ایک نہیں متعدد بار ہراساں کیا، تمام الزامات درست اورحقائق پرمبنی ہیں۔کسی صورت الزام واپس نہیں لوں گی۔


اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر لیگل نوٹس واپس نہ لیاتوسول،فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کروں گی۔،میشاشفیع کاعلی ظفرکے لیگل نوٹس کاجواب 4صفحات پرمشتمل ہے۔


ای پیپر