ایپل کمپنی کی مالیت ایک ٹریلین ڈالر ہو گئی
12 مئی 2018 (15:02) 2018-05-12


واشنگٹن:الیکٹرانکس کی ایک بڑی کمپنی ایپل دنیا کی ایسی پہلی کمپنی بننے جا رہی ہے جس کی مالیت ایک ٹریلین ڈالر ہوگی۔


تفصیلات کے مطابق ایپل کے شریک بانی سٹیو جوبز نے 1976 میں اس کمپنی کی بنیاد ایک چھوٹے سے گیراج میں رکھی تھی۔ جس کے بنائے ہوئے کمپیوٹر مقبول ہونے لگے اور اس کا کاروباری حجم بڑھنا شروع ہو گیا۔ ایک دور ایسا بھی آیا کہ اپیل کی مصنوعات کی مانگ کم ہونے لگی اور اس کا حجم گھٹنے لگا۔ انہی دنوں ایپل نے آئی فون متعارف کرایا جس نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے اور کمپنی نہ صرف یہ کہ سنبھل گئی بلکہ تیزی سے ترقی کرنے لگی۔


گیراج سے شرع ہونے والی ایپل کمپنی کی سالانہ آمدنی 229 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ یہ رقم پرتگال اور نیوزی لینڈ جیسے ملکوں کی سالانہ قومی پیداوار سے زیادہ ہے۔گزشتہ روز کمپنی کا سرمایہ 934 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ۔ ایپل کی آمدنی میں حال ہی میں 31 فی صد کے ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ اس کی نسبتاً نئی سروسز ہیں، جن میوزک کی آن لائن سٹریمننگ اور آن لائن سٹوریج کی فراہمی ہے۔


ای پیپر