سپریم کورٹ نے ایئر بلیو کو 50 ہزار کا جرمانہ کر دیا
12 مئی 2018 (13:32) 2018-05-12

کراچی : سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ایئربلیو کو 50ہزار روپے جرمانہ کا حکم دیدیا‘ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پچاس ہزار روپے فاطمہ فائونڈیشن میں جمع کرائیں۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی۔ ایم ڈی ایئربلیو جنید خان عدالت میں پیش ہوئے۔


چیف جسٹس نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ ایئربلیو کا چیف ایگزیکٹو کون ہے؟ بتایا جائے آپ کے پاس کتنے پائلٹس ہیں؟ ایم ڈی ایئربلیو نے بتایا کہ ہمارے پاس 101پائلٹس ہیں اور 251 کا عملہ ہے۔ چیف جسٹس جسٹس نے سوال کیا کہ اب تک پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق کیوں نہیں ہوئی؟ عدالت نے ایئربلیو کو پچاس ہزار روپے جرمانہ کا حکم دے دیا ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا کہ پچاس ہزار روپے فاطمہ فائونڈیشن میں جمع کرائیں۔


چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ غیر زمہ داری کا مظاہرہ ہوا تو ایم ڈی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔ ایم ڈی ایئربلیو نے بتایا کہ وزیراعظم کو طلب کرنے سے متعلق بریکنگ نیوز چل رہی تھی۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سیاسی آدمی ہیں سیاسی لوگوں کی بریکنگ چلتی رہتی ہے ہم نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب نہیں کیا۔


ای پیپر