Chairman and Deputy Chairman Senate elections, government and opposition accused of buying and selling votes
کیپشن:   فائل فوٹو
12 مارچ 2021 (09:10) 2021-03-12

اسلام آباد: ایوان بالا کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب آج ہونے جا رہا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں جانب سے ایک دوسرے پر اراکین کو خریدنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان بھی میدان میں کود پڑے ہیں اور سیاسی مخالفین پر اپنے سینیٹرز سے رابطوں کا الزام لگا دیا ہے۔ مسلم لیگ کا بھی اپنے سینیٹر سمیت ثبوت پیش کرنے کا دعویٰ ہے۔

وزیراعظم نے کھلاڑیوں اور اتحادیوں کو ظہرانے پر بلایا اور سمجھایا کہ اردگرد نظر رکھو، یہ بھی کہا کہ سیاسی مخالفین ان کے سینیٹرز سے ووٹس کے لئے رابطے کر رہے ہیں۔

ادھر پہلے لیگی رہنما مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ لیگی سینیٹرز کو فون کرکے دھمکی دی جا رہی ہے کہ پی ڈی ایم امیدوار کو ووٹ نہ دیں۔

مولانا فضل الرحمن نے بھی یہی موقف اپنایا ہے۔ ن لیگ کےسینیٹر حافظ عبدالکریم نے دعویٰ کیا کہ انہیں واٹس ایپ کال پر حکومتی امیدوار کو ووٹ دینے کا کہا گیا۔

تاہم یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں، ابھی تک اُن کے ارکان کو کال نہیں آئی، ہر طرح کے حالات کیلئے انتظام کر رکھا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی بھرپور جوابی وار کیا کہ آصف زرداری نے یوسف رضا گیلانی کو جتوانے کے لئے ووٹ خریدے۔

عوام کا کہنا ہے کہ ہر قسم کی ووٹنگ کیلئے جدید طریقہ اپنایا جائے تا کہ سیاست میں پیسے کا چلن اور الزامات کا سلسلہ ختم ہو سکے۔


ای پیپر