Twitter, new feature, better image, quality, Jack Dorsey
12 مارچ 2021 (08:35) 2021-03-12

نیویارک: ٹویٹر نے تصاویر کی بہترین کوالٹی کے لیے نئے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے اس نئے فیچر کے تحت، کسی بھی تصویر کو ٹائم لائن پیج پر آدھا نہیں بلکہ پورا دیکھا جا سکے گا ۔ اس سے قبل تصویر کو مکمل دیکھنے کے لیے صارفین کو ٹیپ کرنا پڑتا تھا ۔

اس کے علاوہ صارفین ٹویٹر پر ہائی ریزولوشن تصاویر بھی اپ لوڈ کر سکیں گے ۔

اس سے قبل سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ٹویٹر کے سی ای او جیک ڈورسی کا پہلا ٹویٹ کروڑوں روپے میں فروخت ہوا تھا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیک ڈورسی کے ٹویٹ کی قیمت ریکارڈ اکتیس کروڑ چالیس لاکھ روپے لگائی گئی تھی اور اسے اسی قیمت پر فروخت کر دیا گیا ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جیک ڈورسی نے جب اکیس مارچ 2006ء کو اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ بنایا تو انہوں نے لکھا تھا کہ میں نے اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ بنا لیا ہے ۔

ٹویٹر کے سربراہ جیک ڈوسری نے اپنا یہ ٹویٹ ٹویٹس کی خرید وفروخت کرنے والی آن لائن مارکیٹ میں پیش کیا تھا ۔

اس ویب سائٹ پر صارفین اپنے دستخط کیساتھ اپنے ٹویٹس بیچ سکتے ہیں بلکہ انھیں خرید بھی سکتے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیک ڈورسی کا یہ ٹویٹ بھاری رقم کے عوض کرپٹو کرنسی ٹرون کے مالک جسٹن سن نے خریدا ہے۔ خیال رہے کہ ویلیو ایبلز سے ٹویٹس خریدنے والے صارفین کو ڈیجیٹل سرٹیفیکیٹ دیا جاتا ہے ۔

یاد رہے کہ جیک ڈورسی کی جانب سے 2006ء میں کی گئی یہ ٹویٹ صرف اسی وقت تک عام لوگوں کو نظر آئے گی جب تک وہ خود چاہیں گے کہ ایسا ہو ۔


ای پیپر