مریم نواز آپ کونسی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہیں؟ فردوس عاشق اعوان
12 مارچ 2020 (23:30) 2020-03-12

اسلام آباد:معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز آپ کونسی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہیں؟ ضمانت ملنے کے باوجود ایسی کیا زنجیر ہے جس نے آپ کو جکڑا ہوا ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ زنجیریں توڑ کر اپنی آزادی کا اعلان کیوں نہیں کرتیں؟ صاف چھپتے بھی نہیں، سامنے آتے بھی نہیں۔ ایک بار پھر میڈیا میں آپ کی رونمائی صرف ذاتی درد کیلئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کو آپ کے دیئے ہوئے دکھوں کا مداوا احسن انداز سے کر رہے ہیں۔ پاکستان کے عوام کو اب آپ مزید گمراہ نہیں کرسکتے۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ جب بھی لیگی قیادت اقتدار سے محروم ہوئی، انہوں نے پاکستان میں رہنا پسند نہیں کیا۔ آپ نے سویلین اور عوام سے زیادہ اپنے سوٹ کیسوں سے وفا کی، جنہیں آپ ہمیشہ ساتھ لے گئے۔


ای پیپر