کینڈین وزیر اعظم اور اہلیہ بھی کرونا کی زد میں آگئے ؟برطانوی میڈیا کی اہم خبر
12 مارچ 2020 (22:25) 2020-03-12

ٹورنٹو :کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹرو ڈو کی اہلیہ سے متعلق بھی انہتائی حیران کن خبر سامنے آگئی ہے ،برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور ان کا کرونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے ۔

جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو میں گذشتہ رات کورونا وائرس جیسی علامات سامنے آئی تھیں، اہلیہ میں کورونا کے خدشے پر جسٹن ٹروڈو بھی گھر میں بند ہوگئے،کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو میں کورونا وائرس کی ابھی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں اب تک 122 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایک شخص ہلاک ہوچکا ہے۔


ای پیپر