سعودی سفارتخانے نے پاکستان میں ویزا سروس معطل کردی
12 مارچ 2020 (21:59) 2020-03-12

اسلام آباد: سعودی سفارت خانہ نے پاکستان میں عارضی طور پر ویزا سروس معطل کردی۔

کورونا وائر س کے خوف کے باعث پاکستان میں سعودی سفارت خانہ نے عارضی طور پر ویزا سروس معطل کردی ہے ، تاہم ڈاکٹرز ،نرسز اور میڈیکل سے متعلقہ ویزا ہولڈر ز اس پابندی میں شامل نہیں ہوں گے۔

سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آئندہ حکم نامہ جاری کرنے تک کوئی بھی سفارت خانہ میں پاسپورٹ جمع نہ کرائے، جب کہ سعودی عرب واپس جانے والے 13مارچ تک سفارت خانہ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔


ای پیپر