میر شکیل الرحمن کو بھی گرفتار کر لیا گیا
12 مارچ 2020 (19:00) 2020-03-12

لاہور : جنگ گروپ کے چیف ایڈیٹر میر شکیل الرحمٰن کوقومی احتساب بیورو (نیب) نے لاہور میں گرفتار کیا۔

                                                                                                                     

نیب کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 1986 میں میر شکیل الرحمن کو غیر قانونی طور پر زمین لیز پر دی تھی۔28 فروری کو جاری کردہ نوٹس کے مطابق شکیل الرحمن کو بلاک ایچ ، جوہر ٹاؤن میں 1986 میں الاٹ کی گئی ۔زمین سے متعلق اپنا بیان قلمبند کرنے کے لئے 5 مارچ کو نیب کے سامنے پیش ہونے کے لئے کہا گیا تھا۔ نیب کا الزام ہے کہ اس وقت کے وزیر اعلی پنجاب میاں نواز شریف نے قوانین اور قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئےمیر شکیل الرحمن کو پلاٹ سستے داموں دئیے تھے۔

شکیل الرحمن نے میڈیا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ عدالتیں اس کیس کا منصفانہ فیصلہ کرے گی۔ماضی میں بھی ان پر اسی طرح کے الزامات لگائے گئے تھے لیکن یہ جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ پلاٹوں کے بارے میں نیب کے سوالات کے جوابات کے لئے وہ آج دوسری بار نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ بعد ازاں اپنے جوابات سے اہلکاروں کو مطمئن کرنے میں ناکام رہنے پر انہیں گرفتار کیا گیا ۔نیب شکیل الرحمن کو اس کے جسمانی ریمانڈ کے لئے کل احتساب عدالت کے سامنے پیش کرے گا۔


ای پیپر