سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ سے متعلق بڑی خوشخبری
12 مارچ 2020 (18:07) 2020-03-12

اسلام آباد :وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے وزارت خزانہ نے سفارش کر دی ہے ، تنخواہوں میں اضافے کے لیے وفاقی ملازمین کی ہڑتال کے بعد وزارتِ خزانہ نے ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اعلان کردیا۔

وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارش پیش کی جائیگی،وزارتِ خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو سرکاری ملازمین کی مشکلات کا ادراک ہے، مشیرِ خزانہ کی ہدایت پر احتجاجی ملازمین کے ساتھ میٹنگز کی گئیں۔

وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ احتجاجی ملازمین کے مطالبات کو سنا گیا ہے، جبکہ وفاقی سرکاری ملازمین کو بجٹ میں تنخواہ بڑھانے کی سفارش کی یقین دہانی کروائی ہے۔


ای پیپر