کرونا وائرس ،حکومت پنجاب نے ایمرجنسی ڈکلیئر کر دی
12 مارچ 2020 (17:06) 2020-03-12

لاہور :حکومت پنجاب نے کرونا وائرس کی حساسیت کو سامنے رکھتے ہوئے ایمرجنسی ڈکلیئر کر دی ،وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا لوگ کرونا وائرس کے اس مرض کو غیر سنجیدگی نہ لیں۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں انتظامیہ الرٹ ہے اور ایک دوسرے سے رابطے میں ہے، پنجاب حکومت کے کورونا وائرس سے متعلق انتظامات مکمل ہیں،انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس بہت تیزی سےپھیلتاہے، کابینہ نےمیڈیکل ایمرجنسی آج ڈکلیئرکردی ہے، تمام ڈیپارٹمنٹس کوہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کےساتھ کام کرنا ہوگا۔

وزیرصحت پنجاب کا کہنا ہے کہ وگ کورونا کے معاملے کوغیرسنجیدہ نہ لیں، ہاتھ ملانے سےگریزکریں، چہرےکوہاتھ نہ لگائیں اور بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیں کیونکہ حفاظتی تدابیر سے بہت بڑی روک تھام ہوسکتی ہے،انہوں نے کہا کہ گھر سے نکل کر بغیر وجہ سیر سپاٹے پر جانے سے گریز کریں، عوامی مقامات پرلوگ کم سے کم جائیں، ایمرجنسی ڈکلیئرکی ہے عوام کو اہمیت دینی چاہیے۔


ای پیپر