کرونا وائر س کی علامات کتنے دن میں ظاہر ہو تی ہیں؟اہم خبر
12 مارچ 2020 (16:49) 2020-03-12

لاہور : کرونا وائرس نے پوری دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے ،ہر چھوٹا بڑا اس خطرناک مرض سے پریشان ہے ،عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ روز کرونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیکر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ،وہیں ماہرین اس خطرناک مرض کو شخصت دینے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں ،حال ہی میں سامنے آنے والی امریکا کے بلومبرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ کے محقق جاہن ہوپکنز کی تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ کورونا وائرس کی جسم میں موجودگی پر 5 دن میں علامات ظاہر ہونے لگ جاتی ہیں۔

دنیا تیزی سے پھیلتے وائرس کی لپیٹ میں ہے، سائنس دان، ماہرین صحت و محققین کی بڑی تعداد اس وائرس کے بارے میں جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ یہ کس طرح کا برتاؤ کرتا ہے، کس عمر کے افراد کو نشانہ بناتا ہے، متاثرہ لوگوں کو علامات ظاہر کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے اور ممکنہ طور پر کتنی جلدی شدت اختیار کرسکتا ہے۔دنیا بھر میں محققین کی بڑی تعداد اس وائرس پر تحقیق کرر ہے ہیں اور اس کا شکار ہونے والی علامات کی تشخیص بھی کرر ہے ہیں۔

محققین کے مطابق COVID 19 کی علامات ظاہر ہونے والے افرادکو 14 دن کی مدت کے لیےالگ رکھا جاتا ہے تاکہ 14 دن کے اندر وہ وائرس سے چھٹکارا پاسکیں لیکن محققین کا کہنا ہے کہ 10،000 میں سے ایک فیصد مریض ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں اِ س وائرس کی علامات دوباربھی پیدا ہوسکتی ہیں۔محققین نے کہا ہے کہ اِ س مشکل مرحلے میں بہتر حکمت عملی سے کام لینا ہوگا تب ہی ہم اِ س خطرے کو کم کرسکیں گے۔


ای پیپر