ٹام ہنکس بیوی سمیت کرونا وائرس کا شکار
12 مارچ 2020 (14:59) 2020-03-12

لاس ویگاس: آسکر ایوارڈ جیتنے والے ٹام ہنکس نے اعلان کیا ہے کہ ان میں اور ان کی اہلیہ ریتا ولسن میں نوول کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ایک بیان میں امریکی اداکار نے کہاکہ ہیلو لوگو! ریتا اور میں آسٹریلیا میں ہیں، ہم نے تھوڑی سی تھکاوٹ اور جسم میں درد محسوس کیا جیسے کہ ہمیں ٹھنڈ لگی ہو، ریتا کو تھوڑی ٹھنڈ لگی لیکن وہ ٹھیک ہوگئی، ہمیں ہلکا سا بخار بھی تھا۔ جواس وقت پوری دنیا کو کرنے کی ضرورت ہے ہم نے بھی معاملات ٹھیک کرنے کیلئے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو کہ مثبت آگیا ہے۔ خیر اب آگے کیا کرنا چاہئے؟ طبی اہلکاروں کے کچھ اصول ہوتے ہیں جن کی پیروی کرنا ضروری ہوتا ہے۔

ٹام ہنکس نے مزید کہا کہ ہم دونوں کا ٹیسٹ ہوگا، ہماری نگرانی ہوگی اور جب تک عوامی صحت اور حفاظت کیلئے ضروری ہوگا تب تک ہمیں الگ تھلگ کر دیا جائے گا۔ ہم دنیا کو تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے رہیں گے، آپ اپنا خیال رکھیں۔ ہنکس پہلے ہالی وڈ شخصیت ہیں جنہوں نے کرونا وائرس کا شکار ہونے کا عوامی سطح پر اعلان کیا ہے۔ ان کا شمار ہالی وڈ کے مشہور ترین اداکاروں میں ہوتا ہے جنہیں مسلسل دو بار آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایک 1993 میں فیلاڈیلفیا اور دوسرا 1994 میں فاریسٹ گمپ میں۔


ای پیپر