Image Source : Twitter

عمرہ اور حج کا ویزہ اب منٹوں میں حاصل کرنا ممکن ہوگا
12 مارچ 2019 (20:35) 2019-03-12

ریاض: حج اور عمرہ کی غرض سے سعودی عرب جانے والے زائرین کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ مملکت کی وزارت حج اور عمرہ حجاج اور متعمرین کے لئے الیکٹرانک ویزہ کے اجرا کے ایک منصوبے پر عمل کر نے والی ہے جس کے نافذ العمل ہونے پر زائرین چند منٹوں میں ویزہ حاصل کر سکیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حج اور عمرہ کے الیکٹرانک پلیٹ فارم کے عمومی نگران عبدالرحمان شمس نے انکشاف کیا ہے مجوزہ ویب پورٹل کے ذریعے غیر سعودی حجاج اور متعمرین مختلف سروسز پیکج منتخب کر کے آن لائن ویزے کی درخواست دے سکیں گے۔


ای پیپر