شمالی کوریا کے کم جونگ کے بھائی کے قتل کا فیصلہ آگیا 
12 مارچ 2019 (17:55) 2019-03-12

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن کے سوتیلے بھائی کے قتل کے الزام میں زیر حراست دونوں خاتون ملزمان کو غیر متوقع طور پر رہا کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس بارے میں ملائیشیا کی ایک عدالت نے مقدمے کی کارروائی روک دینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے اپنے اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ کم جونگ اْن کے بیرون ملک مقیم سوتیلے بھائی کم جونگ نَم کو دو سال قبل کوآلالمپور کے ہوائی اڈے پر ایک اعصابی زہر کے ٹیکے سے ہلاک کر دیا گیا تھا۔ دونوں ملزم خواتین کا دعویٰ تھا کہ کوالالمپور کے ہوائی اڈے پر ایک شخص نے ان کی خدمات ایک مبینہ ٹی وی شو کے لیے حاصل کی تھیں۔


ای پیپر