سعودی عرب نے تیل کے خریداروں کوالٹی میٹم دیدیا
کیپشن:   Image Source : Facebook
12 مارچ 2019 (17:47) 2019-03-12

جدہ : سعودی عرب نے اپنے تیل لینے والے کسٹمرز کوباقاعدہ الٹی میٹم دیدیا ،جس کے مطابق سعودی عرب میں تیل کی پیداوار خطرناک حد تک کمی واقع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے دنیا کے دوسرے ممالک کو اس مقدار میں آئندہ تیل فراہم نہیں کیا جا سکے گا ،خدشتہ ظاہر کیا جا رہا ہے تیل کی بڑھتی مانگ اور دوسری طرف پیداوار میں کمی سے تیل کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ ہو سکتا ہے ،جس سے لگتا ہے کہ آئندہ آنے والے مہینوں میں پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ ہو سکتا ہے ۔

سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ کے اختتام پر سعودی عرب روزانہ کی بنیاد پر تیل کی پیداوار میں کمی کردے گا، سعودی تیل کی پروڈکشن کم ہونے سے تیل کی پیداوار کا حجم دس ملین بیرل یومیہ کی جگہ سات ملین بیرل سے بھی کم ہوجائے گا، سعودی حکام نے تیل کی پیداوار کے کمی کے فیصلے سے اپنے بین الاقوامی کسٹمرز کو آگاہ کردیا ہے۔

جس کے باعث عالی سطح پر تیل کی فی بیرل قیمتوں میں اضافے کا خطرہ ہے، سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے رواں سال فروری میں آگاہ کیا تھا کہ مملکت مارچ میں یومیہ 98 لاکھ بیرل خام تیل پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔


ای پیپر