محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کر دی
12 مارچ 2019 (09:58) 2019-03-12

لاہور: محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ، کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیش گوئی کردی۔

ملک کے میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ تھم گیا، لاہور سمیت پنجاب میں سورج نکلنے سے موسم سہانا ہوگیا۔ اسلام آباد میں بادل برسنے کے بعد موسم حسین ہو گیا اور لوگوں کے چہرے کھل اٹھے، جبکہ پہاڑوں علاقوں پر کہیں کہیں برفباری جاری۔ خیبر پختون خوا کے پہاڑی علاقوں سمیت کشمیر، گلگت بلتستان، گلیات اور مری میں برفباری سے سردی بڑھ گئی۔

ملک کے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت میں استور منفی06، کالام منفی04، مالم جبہ، گوپس منفی03، دیر صفر اور مری میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر