بالادست طاقتیں پارلیمنٹ سے طاقتور ہیں اور پارلیمنٹ مکمل طور پر ہا رچکی ،سینیٹر میر حاصل بزنجو
12 مارچ 2018 (22:39)

اسلام آباد: نیشنل پارٹی کے رہنما اور سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ آج عملی طور پر ثابت ہوچکا کہ بالادست طاقتیں پارلیمنٹ سے طاقتور ہیں اور پارلیمنٹ مکمل طور پر ہا رچکی ہے۔سینیٹ میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے بعد ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ آج عملی طور پر ثابت ہو چکا کہ بالا دست طاقتیں پارلیمنٹ سے طاقتور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج پارلیمنٹ عملی طور پر ہار چکی ہے اور مجھے یہاں اس ہائوس میں بیٹھتے ہوئے شرم آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے رضا ربانی کو کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کا نمائندہ ہے، اگر رضا ربانی جیت جاتے تو بینظیر اور ذوالفقار علی بھٹو جیتتے۔تقریر کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ہدایت کی کہ میر حاصل بزنجو صاحب تقریر پھر کسی دن کرلیجیئے گا آج صرف صرف مبارک با د دیں۔ اس پر حاصل بزنجو نے کہا کہ آج کس کو مبارک باد دوں، اس بلڈنگ کو گرانے کے بعد بلوچستان کا نام لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کو منڈی بنا دیا گیا، کے پی اسمبلی کو منڈی بنا دیا گیا لیکن خدارا اس ملک میں جمہوریت کو چلنے دیں۔

اس کے بعد نیشنل پارٹی کے سربراہ اور (ن) لیگ کے اتحادی میر حاصل بزنجو اپنی نشست پر کھڑے ہوئے اور کہا کہ مجھے آج اس ایوان میں بیٹھے ہوئے شرم آرہی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ آج پارلیمنٹ ہار چکی ہے۔ بالاد ست طبقے نے بتا دیا کہ وہ پارلیمنٹ کو منڈی بنا سکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کا کہ آج ثابت ہو گیا کہ پیپلز پارٹی نہیں بالادست طبقے جیتے ہیں ۔


ای پیپر