کراچی :شہر میں ایک بار پھر متحدہ لندن کا نیٹ ورک فعال ،اہم انکشافات
12 مارچ 2018 (18:25) 2018-03-12

کراچی:شہر میں ایک بار پھر متحدہ لندن کا نیٹ ورک فعال ہوگیاہے، ذرائع کے مطابق لیاقت آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے متحدہ لندن کے کارندوں نے اہم انکشافات کردئے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ یوم تاسیس سے قبل شہر بھر میں متحدہ لندن کے حق میں وال چاکنگ کی ہدایت ملی تھی ۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے بتایا کہ وال چاکنگ کی ہدایت لندن میں موجود متحدہ رہنما واسع جلیل نے بذریعہ واٹس ایپ دی تھی جس کے بعد گرفتار ملزمان کو نامعلوم شخص کی جانب سے علاقے میں وال چاکنگ کا کہا گیا تھا ۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کی جانب سے متحدہ لندن کے دیگر کارندوں کی موجودگی کے حوالے سے اہم انکشافات کئے گئے ہیں۔


ای پیپر