فلم دھڑک سے ایشان کھٹر اور جھانوی کپور کی تصاویر لیک،سوشل میڈیا پر وائرل
12 مارچ 2018 (17:26)

ممبئی:بالی وڈ فلم دھڑک سے اداکار ایشان کھٹر اور جھانوی کپور کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے باعث سیٹ پر فون لے جانے پر پابندی عائد کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز کرن جوہر اور ششانک کھیتن فلم دھڑک کے سیٹ سے اداکار ایشان کھٹر اور جھانوی کپور کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہونے پر بہت پریشان ہیں جس کے بعد انہوں نے سیٹ پر کوئی فون نہ لے کر جانے کی ہدایت کی ہے۔ فلم دھڑک سپرہٹ مراٹھی فلم سیرت کا ہندی ریمیک ہے۔


ای پیپر