یہ واقعہ شرمناک ہے اوریہ رحجان ملک اور قوم کے لئے تباہ کن ہے :شہبازشریف
12 مارچ 2018 (16:33)

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے ساتھ جامعہ نعیمیہ میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ واقعہ شرمناک ہے ۔

انہوں نے کہاکہ یہ رحجان ملک اور قوم کے لئے تباہ کن ہے تاہم یہ امر خوش آئند ہے کہ تمام سیاستدانوں کی طرف سے اس کی مذمت کی گئی ہے -انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ایک جمہوری اور متحمل مزاج معاشرے کی شکل میں آگے بڑھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔


ای پیپر