کھٹمنڈ و مسافرطیارہ گر کر تباہ ،78مسافر سوار تھے ،متعدد ہلاک و زخمی
12 مارچ 2018 (16:07)

کھٹمنڈو: نیپال کے کھٹمنڈو ایئرپورٹ پر ایک مسافر جہاز حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔کھٹمنڈو پوسٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی ایئرلائن یو ایس بنگلا کا جہاز لینڈنگ کے دوران تری بھوون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق جہاز میں 78 افراد سوار تھے جن میں سے بیشتر کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا سے کھٹمنڈو جانے والا مسافر طیارہ ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے تریبھون انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ ڈھاکا سے کھٹمنڈو جانے والے طیارے میں 78 مسافر سوار تھے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق جہاز میں سوار سترہ افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد تریبھون ائیرپورٹ نے اپنی سروس بند کر دی۔ جہاز لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔


ای پیپر