بھارت کی گلگت بلتستان میں بڑی کاروائی پکڑی گئی
12 جون 2020 (23:09) 2020-06-12

گلگت:سیکیورٹی فورسز نے گلگت بلتستان سے 2 بھارتی جاسوس گرفتار کرلیے۔ ایس ایس پی گلگت بلتستان مرزا حسن کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 2 بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار جاسوس میں نور محمد وانی اور فیروز احمد لون شامل ہیں۔

گرفتار بھارتی جاسوسوں کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس مرزا حسن کا کہنا تھا کہ دونوں بھارتی جاسوسوں کو بھارت نے زبردستی لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کراس کرایا تھا۔

ایس ایس پی گلگت بلتستان کے مطابق جاسوسوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان میں جاسوسی کے لیے داخل ہوئے تھے اور انہیں بھارت نے ڈرا دھمکا کر پاکستان میں جاسوسی کے لیے بھیجا تھا۔


ای پیپر