پیپلز پارٹی نے بجٹ کو عوام اور ملک دشمن قرار دے دیا
12 جون 2020 (23:03) 2020-06-12

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ کو عوام اور ملک دشمن قرار دے دیا ، پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ یہ بجٹ نہیں ہے اعداد و شمار کا ہیر پھیر ہے، یہ عوام اور ملک دشمن بجٹ ہے، اس بجٹ کے بعد عوام پر دبائوبڑھ جائے گا، ہم بجٹ میں پہلے غریب کا سوچتے تھے، یہ پہلے امیروں کا سوچ رہے ہیں ، اس بجٹ کو مسترد کرتے ہیں ۔

جمعہ کو وفاقی بجٹ پر اپنے ردعمل میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بجٹ دستاویز پارلیمان میں نہیں دیا گیا،غیر شفاف طریقے سے بجٹ بنایا گیا ہے، اس حکومت کو تمام اہداف میں ناکامی ہوئی ہے، یہ بجٹ آئی ایم ایف نے بنایا ہے، جو آئی ایم ایف نے ٹارگٹ دیا ہے.

انہوں نے بجٹ میں ڈالا ہے، شیری رحما ن نے کہا کہ کورونا وائرس سے پہلے ہی یہ حکومت ریکارڈ قرضے لے چکی ہے، یہ بجٹ نہیں ہے اعداد و شمار کا ہیر پھیر ہے، شیری رحمان نے کہا کہ یہ عوام اور ملک دشمن بجٹ ہے، اس بجٹ کے بعد عوام پر دبائوبڑھ جائے گا، ہم بجٹ میں پہلے غریب کا سوچتے تھے، یہ پہلے امیروں کا سوچ رہے ہیں ، اس بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔


ای پیپر