بجٹ2020-21 میں650ارب مالیت کا سالانہ ترقیاتی پروگرام پیش
12 جون 2020 (17:01) 2020-06-12

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 2020-21 کے بجٹ میں650ارب مالیت کا سالانہ ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی)پیش کر دیا ۔وفاقی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں گزشتہ سال کی نسبت 25ڈویژنز کے ترقیاتی بجٹ میں کمی جبکہ14ڈویژنز کاترقیاتی بجٹ گزشتہ سال کی نسبت بڑھا یا گیا ہے۔

ایوی ایشن ڈویژن ‘ کابینہ ڈویژن ‘ کامرس ‘ کمیونکیشن ڈویژن ‘ ڈیفنس ڈویژن ‘ ہائر ایجوکیشن کمیشن ‘ ہائوسنگ اینڈ ورکس ‘ انسانی حقوق ‘ بین الصوبائی رابطہ ‘ داخلہ ‘ کشمیر افیئرز اینڈ گلگت بلتستان ڈویژن‘ قومی صحت ‘ پاکستان نیو کلیئر ریگولیٹری اتھارٹی اور ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی بجٹ میں گزشتہ سال کی نسبت اضافہ کیا گیا ہے جبکہ بور ڈآف انوسٹمنٹ ‘ موسمیاتی تبدیلی ‘ دفاعی پیداوار ‘ اسٹبلشمنٹ ‘ فنانس‘ تعلیم ‘ خارجہ ‘ صنعت و پیداوار ‘ اطلاعات و نشریات‘ انفارمیشن ٹیکنالوجی ‘ قانون و انصاف ‘ میری ٹائم افیئرز‘ انسداد منشیات ‘ نیشنل فوڈ سیکیورٹی‘ مذہبی امور ‘ ریونیو ‘ سپارکو ‘نیشنل ہائی وے اتھارٹی سمیت 25 ڈویژن کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں گزشتہ سال کی نسبت کمی کی گئی ہے۔

مالی سال 2020-21ء کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی دستاویزات کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن کیلئے مالی سال 2019-20میں1266.505ملین روپے رکھے گئے تھے، جنہیں مالی سال 2020-21میں بڑھا کر 1320.879 ملین روپے کر دیا گیا ہے، بورڈ آف انویسٹمنٹ کے لئے گزشتہ مالی سال میں100ملین روپے رکھے گئے تھے جبکہ آئندہ مالی سال کے لئے 80ملین روپے رکھے گئے ہیں ،کابینہ ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی سال میں 39986.475ملین روپے رکھے گئے تھے جنہیں بڑھا کر آئندہ مالی سال کے لئے 47802.175روپے رکھے گئے ہیں۔

موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی سال میں 7579.200ملین روپے رکھے گئے تھے جنہیں کم کر کے آئندہ مالی سال کے لئے 5000ملین روپے کر دیا گیا ہے ، کامرس ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی سال میں 100ملین روپے رکھے گئے تھے جنہیں بڑھا کر آئندہ مالی سال کے لئے 103.500ملین روپے کر دیا گیا ہے ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی سال میں 248.308ملین روپے رکھے رکھے گئے تھے جنہیں بڑھا کر آئندہ مالی سال کے لئے 254.753ملین روپے کر دیا گیا ہے، ڈیفنس ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی سال میں 456ملین روپے رکھے گئے تھے جنہیں بڑھا کر آئندہ مالی سال کے لیئے660.116ملین روپے کردیا گیا ہے ،دفاعی پیداوار ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی سال کے لئے 1700ملین روپے رکھے گئے تھے جنہیں کم کرکے آئندہ مالی سال کے لیئے 1579.140 ملین روپے کر دیا گیا ہے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی سال میں 333.256ملین روپے رکھے گئے جنہیں کم کر کے آئندہ مالی سال کے لئے282.914ملین روپے کردیا گیا ہے ، فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی سال میں 4741.138ملین روپے رکھے گئے تھے جنہیں کم کر کے آئندہ مالی سال کے لئے 4526.096ملین روپے کر دیا گیا ہے ، فنانس ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی سال میں 84821.749ملین روپے رکھے گئے تھے جنہیں کم کر کے آئندہ مالی سال کے لیئے66666.571ملین روپے کر دیا گیا ہے ،فارن افیئرز ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی سال میں 29.774ملین روپے رکھے گئے تھے جنہیں کم کر کے آئندہ مالی سال کے لئے 10.343ملین روپے کردیا گیا ہے ،ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے لئے گزشتہ مالی سال میں 29196.882ملین روپے رکھے گئے تھے جنہیں بڑھا کر آئندہ مالی سال کے لئے 29470ملین روپے کر دیا گیا ہے ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی سال میں 3435.077ملین روپے رکھے گئے تھے جنہیں بڑھا کر آئندہ مالی سال کے لئے 8736.903ملین روپے کر دیا گیا ہے ، ہیومن رائٹس ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی سال میں 198.524ملین روپے رکھے گئے تھے جنہیں بڑھا کر آئندہ مالی کے لئے 256ملین روپے کر دیا گیا ہے ، انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی سال میں 2343.293ملین روپے رکھے گئے تھے ، جنہیں کم کر آئندہ مالی سال کے لئے 800ملین روپے کر دیا گیا ہے ، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی سال میں 440.510ملین روپے رکھے گئے تھے جنہیں کم کر آئندہ مالی سال کے لیئے 360.918ملین روپے کر دیا گیا ہے ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کے لئے گزشہ مالی سال میں 7341.617ملین روپے رکھے گئے تھے جنہیں کم کر کے آئندہ مالی سال کے لئے 6672.984ملین روپے کر دیا گیا ہے ، انٹر پرونشل کوآرڈینیشن ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی میں 389.958ملین روپے رکھے گئے تھے جنہیں بڑھا کر آئندہ مالی سال کے لئے 929.492ملین روپے کر دیا گیا ہے ،داخلہ ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی سال میں 9847.769ملین روپے رکھے گئے جنہیں بڑھا کر آئندہ مالی سال کے لئے 14758.436ملین روپے کر دیا گیا ہے، کشمیر افیئرز اینڈ گلگت بلتستان ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی سال میں 44849.400ملین روپے رکھے گئے تھے جنہیں بڑھا کر آئندہ مالی سال کے لئے 52424.602ملین کر دیا گیا ہے ، لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی سال میں `1340.225ملین روپے رکھے گئے تھے ، جنہیں کم کر کے آئندہ مالی سال کے لئے 991.424ملین روپے کر دیا گیا ہے ، میری ٹائم افیئرز ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی سال میں 3600.243ملین روپے رکھے گئے تھے ،جنہیں کم کر کے آئندہ مالی سال کے لئے 2683.314ملین روپے کر دیا گیا ہے ، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی سال میں 135.240ملین روپے رکھے گئے تھے جنہیں کم کر کے آئندہ مالی سال کے لئے 53.897ملین روپے کر دیا گیا ہے ، نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی سال میں 12047.516ملین روپے رکھے گئے جنہیں کم کر کے آئندہ مالی سال کے لئے 12000ملین روپے کر دیا گیا ہے ، قومی صحت ڈویژن کے لئے گزشتہ سال میں13376.558ملین روپے رکھے گئے تھے جنہیں بڑھا کر آئندہ مالی سال کے لئے 14508.180ملین روپے کر دیا گیا ہے ،کلچر ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی سال میں 203.632ملین روپے رکھے گئے تھے جنہیں کم کر کے آئندہ مالی سال کے لئے 194.740ملین روپے کر دیا گیا ہے ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے گزشتہ مالی سال میں24257.256ملین روپے رکھے گئے تھے جنہیں کم کر کے آئندہ مالی سال کے لئے 23297.437ملین روپے کر دیا گیا ، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے لئے گزشتہ مالی سال میں 301.470ملین روپے رکھے گئے تھے ، جنہیں بڑھا کر آئندہ مالی سال کے لئے 350ملین روپے کر دیا گیا ہے ، پیٹرولیم ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی سال میں 581.812ملین روپے رکھے گئے تھے ، جنہیں بڑھا کر آئندہ مالی سال کے لئے 1786.160ملین روپے کر دیا گیا ہے ، منصوبہ بندی و ترقی ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی سال میں 6713.517ملین روپے رکھے گئے تھے جنہیں کم کر کے آئندہ مالی سال کے لئے 3545.103ملین روپے کر دیا گیا ہے ،پاورٹی ایلیوی ایشن ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی سال میں 200ملین روپے رکھے گئے تھے جنہیں کم کر کے آئندہ مالی سال کے لیئے 135ملین روپے کر دیا گیا ہے ، ریلویز ڈویژن کے لیئے گزشتہ مالی سال میں 16000ملین روپے رکھے گئے تھے ، جنہیں بڑھا کر آئندہ مالی سال کے لئے 24000ملین روپے کر دیا گیا ہے ، مذہبی امور ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی سال میں 1000ملین روپے رکھے گئے تھے جنہیں کم کر کے آئندہ مالی سال کے لئے 53.950ملین کر دیا گیا ہے ، ریوینیو ڈویژن کے لیئے گزشتہ مالی سال میں 1918.238ملین روپے رکھے گئے تھے جنہیں کم کر کے آئندہ مالی سال کے لئے 1417.068ملین روپے کر دیا گیا ہے، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی سال میں 7457.361ملین روپے رکھے گئے تھے جنہیں کم کر کے آئندہ مالی سال کے لئے 4458.070ملین روپے کر دیا گیا ہے ، سپارکو کے لئے گزشتہ مالی سال میں 6033.245ملین روپے رکھے گئے تھے جنہیں کم کر کے آئندہ مالی سال کے لئے 4975ملین روپے کر دیا گیا ہے ۔ واٹر ریسورسز ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی سال میں 85727.359ملین روپے رکھے گئے تھے جنہیں کم کرکے آئندہ مالی سال کے لئے 81250ملین کر دیا گیا ہے ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لئے گزشتہ مالی سال میں 202.828ملین روپے رکھے گئے تھے جبکہ آئندہ مالی سال کے لئے کوئی پیسہ نہیں رکھا گیا ۔


ای پیپر