file photo

نیپال کی بارڈر پولیس کی فائرنگ سے ایک بھارتی شہری ہلاک، چار زخمی
12 جون 2020 (16:28) 2020-06-12

کھٹمنڈو: نیپال کی بارڈر پولیس نے غیرقانونی طور پر سرحد میں داخل ہونے والے بھارتی شہریوں پر فائرنگ کر دی، فائرنگ سے ایک بھارتی شہری ہلاک، چار شہری زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ سیتامڑھی کے سونبرسا سرحدی علاقے کے جانکی نگر گاوں میں پیش آیا، فائرنگ کے بعد صورتحال کشیدہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور نیپال کے درمیان سرحدی تنازع چل رہا ہے۔


ای پیپر