file photo

2 ہزار طالبان قیدیوں کو جلد رہا کر دیا جائے گا: اشرف غنی
12 جون 2020 (12:59) 2020-06-12

کابل: افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے تحت جلد طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

امریکی تھنک ٹینک کو انٹرویو میں اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت 3 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرچکی ہے، جبکہ دیگر 2 ہزار طالبان قیدیوں کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔ اور اس حوالے سے طالبان قیدیوں کی رہائی کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

افغان صدر نے مطالبہ کیا کہ طالبان کورونا سے نمٹنے کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کریں۔


ای پیپر