file photo

ملک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
12 جون 2020 (10:06) 2020-06-12

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں سورج کا مزاج برہم ہے۔

آج لاہور میں درجہ حرارت 38، فیصل آباد 41، ملتان 42 اور رحیم یار خان میں پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں جیکب آباد 49، سبی، تربت، دادو اور موہنجوداڑو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر